تازه خبریں

قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے اراکین کی ملاقات

جعفریہ پریس – دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے اہم اراکین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے خصوصی ملاقات کی – جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے علامہ مظہر حسین حسینی ‘ علامہ زوار حسین علوی‘ علامہ سید سجاد حسین کاظمی ‘علامہ غضنفر علی حیدری اور مولانا مختار حسین رحیمی پر مشتمل اراکین نے قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی – ملاقات میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے اراکین نے ہفتہ وحدت  کی مناسبت سے ( ’’ نقش علماء اسلام درانزوای جریانھای تکفیری‘‘ تکقیری لابی کے خاتمے میں علماء اسلام کا کردار) کے عنوان سے قم میں منعقدہ  سمینار کے متعلق بریفنگ دی – اس موقع پرقائد ملّت جعفریہ پاکستان نے اراکین دفتر کو سمینارکے متعلق ضروری ہدایات دیں-
ہمارے نمائندے کے مطابق ہفتہ وحدت  کی مناسبت سے دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے زیر اہتتام بروز ہفتہ 18 ربیع الاول مطابق 10 جنوری کومدرسہ امام خمینی قدس ہال قم میں ( ’’ نقش علماء اسلام در انزوای جریانھای تکفیری‘‘ تکقیری لابی کے خاتمے میں علماء اسلام کا کردار) کے عنوان سے عظیم الشان سمینار منعقد کیا جا رہا ہے‘جس سے قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے-
جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قم میں مختصر قیام  کے دوران منگل کے روز قم کے مختلف پاکستانی علماء کرام سے بھی ملاقاتیں کی بعد از آں وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران روانہ ہو گئے –