تازه خبریں

مجمع اہلبیتؑ پاکستان کی افغانستان کے گاوٗں پر حملے اور قتل عام کی مذمت

جعفریہ پریس : مجمع اہلبیت پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں افغانستان کے ضلع صیاد میں عورتوں بچوں کے اغواء اور قتل عام کی مذمت کی ہے واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے سرےپل میں عسکریت پسندوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پچاس افراد شہید ہو گئے ہیں

حکام کے مطابق طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں نے مشترکہ طور پرصیاد ضلع میں مرزا والنگ کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد وہ گاؤں میں داخل ہوگئے اور عورتوں اور بچوں سمیت شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔