اسلام آباد اور کراچی میں محرم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم محرم الحرام ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، کل سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گا۔
اسلام آباد، کراچی: (جعفریہ پریس) محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں شہر قائد کے محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔
محرم الحرام کا چاند پہلے اسلام آباد میں دکھائی دیا جس کے بعد زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کی اطلاع دی۔
بعد ازاں، چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ متعدد مقامات پر چاند نظر آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے خود بھی چاند دیکھا۔
محرم کے سلسلے میں مجالس کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا جب کہ عاشورہ یکم اکتوبر بروز اتوار ہو گا۔