جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا میں جمہوری روایات کو مضبوط اور برداشت کو فروغ دنیا وقت کی ضرورت ہے، موجودہ مصری حکومت کے فیصلے کو کسی نے خوش آئند قرار نہیں دیا، اسی عدم برداشت کے باعث مسلم دنیا میں کمزوریاں جنم لے رہی ہیں جن سے مسلم دشمن قوتیں مضبوط ہورہی ہیں اور فائدہ اٹھارہی ہیں-
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معزول مصری صدر محمد مرسی کو سنائی جانیوالی سزائے موت پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مصری حکومت کے اس اقدام کو کہیں بھی پذیرائی نہیں ملی نہ ہی اسے اچھا اقدام تصور کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ فیصلہ عدم برداشت اور مخالف سوچ رکھنے والوں کو دبانے کا عکاس ہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی بدقسمتی ہے کہ مخالفین یا مخالفانہ سوچ رکھنے والوں کوبرداشت تک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مسلم دنیا کی ساکھ اور حیثیت مجروح ہورہی ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر مسلم دشمن قوتیں نہ صرف فائدہ اٹھارہی ہیں بلکہ مضبوط ہورہی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی دنیا میں جمہوری روایات کو مضبوط ،اختلافی نکتہ نگاہ کو برداشت اور رواداری کو رواج دیا جائے اور جمہوری قدروں کو فروغ دے کر قانون حکمرانی قائم کی جائے تاکہ اسلامی دنیا میں پائیدار امن و استحکام آسکے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات