جعفریہ پریس- متولیان و بانیان مجالس اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ محرم اور صفر میں نواسہ رسولﷺ اور ثانی زہرہ ؑ نے درخت اسلام کی ایسی آبیاری کی کہ قیامت تک کوئی بھی یزید وقت اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تھلہ حیدر شاہ شیرازی میں منعقدہ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر تھلہ داران سید قتیل اظہر خطیب مسجد لاٹو فقیر سید غضنفر عباس تمام تھلوں کے متولیان وبانیان مجالس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شیعہ علماکونسل خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء دین خدا کی بقا کی ضامن ہےاور اس سے ہر دور کے ظالم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت کا درس ملتا ہے۔ ان ایام میں کردار حسینی ؑ کی عظمت اور رفعت وبلندی اور کردار یزید کی ذلت و پستی کی گلی کوچوں اور شاہراؤں پر تشہیر کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ایسے میں ہمارے خطباء و واعظین اور ذاکرین سا نحہ کربلا کو حقیقی معرفت کے ساتھ اجاگر کرکے دین مبین اسلام اور مکتب حسینؑ کی بہترین خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہر مسلک کے پروگرام کو تحفظ دینا اورہمارے عزاداری پروگرامات کو تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متولی اور بانی حضرات سے حتی الا مکان انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی اورتمام مسالک کے علماء تاجر برادی سے بہتر رابطہ رکھنے کی تا کید کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ہم ذکر حسین ؑ سے فکر حسینؑ کو بندوق کی نوک سے نہیں بلکہ پیار محبت سے امت محمدی تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت