ملک بھر میں قائدین ملت جعفریہ پاکستان کی برسی کے اجتماعات منعقد ہونگے شیعہ علماء کونسل پاکستان (جعفریہ پریس ) شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق سربراہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی29ویں برسی 5۔ اگست کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔جبکہ علامہ سید محمد دہلویؒ کی برسی 22۔ اگست اور علامہ مفتی جعفرحسینؒ مرحوم کی34 ویں برسی 29۔اگست کو منائی جائے گی اس سلسلےمیں سیمینارزاور مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دفتر قائد ملت جعفریہ قم ،مشہد و نجف اشرف کے زیر اہتمام بھی برسی قائدین کے اجتماعات منعقد ہونگے