ملک میں دہشگردی کے واقعات کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی
دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے تک ملک میں قیام امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا
ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر ملکی امن و امان کی صورتحال کیلئے تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی ؍ اسلام آباد 22 اگست 2017 ( )
قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دِنوں میں دہشت گردی کے رونماء ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اِن واقعات میں بے گناہ افراد کے نشانہ بننے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ اُنہوں نے ملک میں امن و امان کی فضاء کو مقدور ہونے سے بچانے کیلئے انتظامی و سماجی سطح پر موثر کاوشوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر ملکی امن و امان کی صورتحال کیلئے تشویشناک ہے اور پے در پے رونما ہونے والے دہشت گردی کے ان واقعات میں بے گناہ افراد کا قتل افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے سماجی سطح پر کی گئی کاو شوں کو ایسے واقعات سے دھچکا پہنچتا ہے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامی سطح پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون کے مطابق بھرپور اورٹھوس اقداما ت کیے جائیں تاکہ سماجی سطح پر ہونے والی امن وامان اور اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کو مذید تقویت حاصل ہو۔ جبکہ اُنہوں نے انتظامی اور سماجی سطح وطنِ عزیز پاکستان میں قیام امن اور اتحاد و وحدت کی فضاء کو مقدور ہونے سے بچانے کیلئے مذید باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی ضرورت دیا۔ ترجمان نے باور کرایا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی یہ امر زور دے کر کہہ چکے ہیں کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ڈی آئی خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعات میں مثاترہ خانوادوں سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔