شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی بحران کو افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔تصادم اور ٹکراو کی پالیسی ملک کے استحکام کے لئے سخت نقصان دہ ہے ۔ریاست اور جمہوریت کا تحفظ ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے اور سول نافرمانی جیسے مسائل مناسب نہیں اس لئے پاکستان کے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے ۔یہ ملک مصر ،لیبیا ،شام ،بحرین ،عراق و افغانستان جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ملک کے ذمہ دار طبقات کو ان حساس حالات میں متوجہ رہنا چاہیے اور ہوشیاری کے ساتھ اُمور کو سنبھالنا ہو گا ۔ورنہ اگر اسی طرح مسائل آگے بڑھے تو حالات بگڑ سکتے ہیں جس سے ملکی استحکام کو خطرناک صورتحال کا سامنا ہو گااور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزیدکہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں عرصے سے چاہتی ہیں کہ اس ملک میں انتشار و افتراق پھیلا کر اس کو کمزور کیا جائے اور اب وقت ہے کہ پوری امت اور تمام دینی و سیاسی جمہوری طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں ان تنازعات کو جمہوری و آئینی طریقے سے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں ۔حکمرانوں اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے کہ تصادم اور تشدد کی ساست سے پرہیز کریں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کے بہت سے سلگتے مسائل ہیں اُن پر توجہ دے کر حل کیا جائے اس وقت عوام سخت مشکلات میں ہیں ان کو ریلیف دینے طرف توجہ دینی کی ضرورت ہے۔احتجاج کرنے والوں کے مطالبات میں بہت سے آئینی ہیں تو حکومت کو وہ جائز مطالبات پورے کرنے چاہئیے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت