قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پروفیسرمولانا نذیر حسین عمرانی خطیب مسجد و امام بارگاہ قصر سجاد اقبال ٹاؤن راولپنڈی اور ان کے گن مین سیدہلال حیدرپر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاملک میں کوئی شہری دہشتگردوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں،دہشت گرد جب اور جہا ں چاہیں واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر مولانا نذیر حسین عمرانی پر دوسری مرتبہ کئے جانے والے قاتلانہ حملہ قابل مذمت و افسوس ناک اور انتظامیہ وقانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پروفیسر مولانا نذیر حسین عمرانی پر پہلے قاتلانہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر لیتی توآج یہ سانحہ دوبارہ رونما نہ ہوتا ۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ راولپنڈی کی پُر امن فضا کوخراب کرنے کی مذموم سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگاکر گرفتار کیا جائے اوراس سانحہ کے حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے دہشتگردوں ،سفاک قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادی جائے ۔شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی پروفیسر مولانا نذیر حسین عمران پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا فائرنگ کے بعد فرار ہو جانا قانون نافذ کرنے والے ادروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس قسم کے واقعات کا ہونا افسوس ناک ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات