• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں قوم مل کر فرقہ واریت کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکے،علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ قوم مل کر فرقہ واریت کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکے، شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا پاکستان میں موجود نہیں، ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما سردار سید ریا ض حسین شاہ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امت مسلمہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وسعت قلب کی ضرورت ہے، ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ دہشت گرد مخصوص ٹولہ، مکتب فکر کے دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام کو دہشت گرد دین ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر سابق جج بنکنگ کورٹ سید حامد علی بخاری نے کہا کہ ایمان قلب سے منور ہو کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے حسینیت (ع) کا پیغام بھی وحدت کا پیغام ہے اتفاق و اتحاد سے دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کو شکست دی جاسکتی ہے دین اسلام میں کہیں بھی فرقہ واریت نہیں بلکہ اسلام فرقہ واریت اور تشدد کی مذمت کرتا ہے قوم کو متحد ہو کر پاکستان کو بچانا ہے۔
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ ایاز ظہیر ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام دین حق ہے، فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے وزیراعلٰی پنجاب کو چار نکات دیئے ہیں، ہمارا اسلام ایک، کتاب ایک، نبی ایک، پھر جھگڑا کیا ہے، تفریق ڈالنے والوں کو مل کر ناکام بنانا ہے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن) انجم عقیل خان، چیف منسٹر کے ایڈوائزر میاں احسان الحق، اے ای جی سید رضا عباس ایڈووکیٹ، ڈپٹی اٹارنی جنرل مرزا وقاص رؤف، ٹیکسلا بار کے صدر راجہ غلام مرتضٰی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔