جعفریہ پریس – آج لیہ میں جے ایس او پاکستان ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس ڈویژنل صدر اختر سراج کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر دوستوں سمیت ڈویژنل اور یونٹ عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر اختر سراج کی زیر صدارت ایک 6 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ یہ 6 رکنی کمیٹی پورے ڈویژن کا دورہ کرے گی اور کنونشن کے لیے دعوتیں دے گی۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس کاکہنا تھا کہ دشمن ملت کی تمام نگاہیں قومی پلیٹ فارم کے طلبہ ونگ پر مرکوز ہیں۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو سبوتاژ کرنا ہم سب کا فرض اولین ہونا چاہیے۔کنونشن میں طلبہ کی بھرپور شرکت جہاں ملت کی مضبوطی اور توانائی کا سبب بنے گی وہیں دشمن کے دلوں میں بھی لرزہ طاری کروانے میں مددگار و معاون ثابت ہو گی۔جوان قوم کی ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتے ہیں۔تمام نگاہیں آپ پر مرکوز ہیں آپ ملت کے مقدر کا سہارا ہیں ،آپ روتی ہوئی آنکھوں کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں، آؤ ہمیں شہیدوں کا لہو پکار رہا ہے۔ اٹھو ،جاگو پھیل جاؤ، گلی گلی ،محلے گاؤں قوم کے فرد تک پیغام پہنچائیں کہ
چلو چلو ملتان چلو
جعفری جوانو ملتان چلو