جعفریہ پریس – اسلام آباد میں صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں کونسل مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی پاکستان سیکرٹر ی جنرل وکونسل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی ، کونسل کے ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل ثاقب اکبرسمیت علامہ سید نیازحسین نقوی، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالرشید ترابی، قاضی ظفرالحق، سردار محمد خان لغاری،مولانا عبد المالک،ڈاکٹر عابد رؤف،مفتی گلزار احمد نعیمی،مولانا امین شہیدی، سید عاشق حسین شاہ بخاری،میاں عامر طفیل،ڈاکٹر امتیاز احمد،قاری ابرار حسین قادری اور نورالمصطفیٰ نورانی نے شرکت کی۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت دشمن قوتیں عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ دشمن کے ان ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ جلد صوبائی تنظیمات کا اجلاس بلا کر ملی یکجہتی کونسل کو ملک بھر میں فعال کیا جائے گا۔ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 اپریل کوا سلام آباد میں عالمی اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام دینی جماعتوں کے سربراہوں، تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہوں اور مذہبی سکالرز کو اتحاد امت کانفرنس میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں محمد اسلم کی سربراہی میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کا سلسلہ پورے ملک تک پھیلانے کے لئے تجاویر و آراء لی گئیں ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت