نشتر ملتان، لاوارث لاشوں کی تفصیلات و حقائق منظر عام پر لائے جائیں ،علامہ شبیر میثمی
لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے سنگین انکشاف کے بعد ذمہ داران کی خاموشی افسوس ناک امر ہے ، مرکزی سیکرٹری شیعہ علماءکونسل
ملک میں لاپتہ افراد کے حوالے جو تنظیمیں اور افراد کام کر رہے ہیں ان سے بھی ان لاوارث لاشوں کی تفصیلات شیئر کی جانی چاہیے
راولپنڈی/ اسلام آباد 18 اکتوبر 2022 ء( جعفریہ پریس پاکستان) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے نشتر ہسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے سنگین انکشاف کے بعد ذمہ داران کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مقتدر ذرائع کے اس انکشاف کے بعد کہ نشتر ہسپتال میں 500 کی تعداد میں لاوارث لاشیں موجود ہیں اس واقعہ پر ذمہ داران کی خاموشی غفلت کے مترادف ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کی خبروں پر تبصرے کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کی جانب سے اس بے حرمتی کا پردہ چاک کرنے کے بعد حکومت کو چائیے تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کرتی کہ فوری طور پر وہ جائے وقوعہ کو نشتر ہسپتال ملتان کی انتظامیہ سے کنٹرول میں لے لیتے تاکہ وہاں سے ثبوت نہ مٹائے جا سکیں لیکن تاحال اس ضمن میں کوئی اقدام نہ ہونا خاموشی غفلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لاپتہ افراد کے حوالے جو تنظیمیں اور افراد کام کر رہے ہیں ان سے بھی ان لاوارث لاشوں کی تفصیلات شیئر کی جانی چاہیے تاکہ حقائق و معلومات منظر عام پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دعووں کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں واقعی 500 کی تعداد میں لاوارث لاشیں موجود ہیں تو سب سے پہلے ان لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر معلومات منظر عام پر لائی جائیں تاکہ لاپتہ افراد کے لیے ملک بھر میں خدمات انجام دینے والی تنظیموں اورافرادکو معلومات مل سکیں اور اس بے حرمتی کے ذمہ دار افراد کو بھی قرار واقعی سزا دی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی اس مسئلہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت