جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب اور طالبان کے حوالہ سے پالیسی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں بہت سے سانحات کا ذکر کیا لیکن سنگین سانحہ مستونگ کو ئٹہ کا تذکرہ تک نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں شدت پسندوں ،دہشت گردوں ،قتل وغارت گری کرنے والوں ،سات ماہ تک لاشیں اٹھانے والوں ،پولیو مہم کے سلسلے میں کام کرنے والوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے والوں سے مذاکرات کی حدود اور دائرے کا بھی تعین نہیں کیا اور نہ ہی حدود وضع کیں کہ یہ مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونگے یا ماورا آئین ؟کمیٹی کے موثر ہونے کے حوالے سے بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ ملک سے شدت پسندی ،دہشت گردی ،قتل و غارت گری اور عوام کے ساتھ پاک فوج کو نشانہ بنانے کا سلسلسہ ختم ہو۔ پاکستان میں آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کاقیام ہونیز موجودہ حکومت پاکستان کے قانون کی حکمرانی کو قائم کرتے ہوئے سزائے موت کے اسلامی اور آئینی قانون پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کی عوام کو تحفظ کی ضمانت فراہم کرے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آخر میں کراچی کے ایک رینکرپولیس آفیسر کی پریس کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں برادر اسلامی ملکوں کو ملوث بتایا گیایہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے جو پاکستان کے مفاد کے خلاف اور خارجہ پالیسی کے اصولوں کے منافی ہے ۔اس سلسلہ میں گرفتار شدگان کے لواحقین کے بیان کردہ حقائق کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت