تازه خبریں

پابندیاں آئین، قانو ن اور جمہوری حقوق کی نفی تشویشناک ہے،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

مہذب معاشروں کی بنیاد آئین کی بالادستی، رول آف لاء اور بنیادی حقوق کی حفاظت پر ہے
پابندیاں آئین، قانو ن اور جمہوری حقوق کی نفی اور تشویشناک ہے،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی / اسلام آباد25ستمبر2017 ء (دفتر قائد ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کا کہنا ہے کہ آئے روز مجالس و جلوس کے انعقاد کے سلسلے میں ہونیوالی رکاوٹوں اور بے دریغ مقدمات کے اندراج پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مہذب ریاست اور جمہوری معاشرے کی بنیاد آئین کی بالادستی، رول آف لاء کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق اور شہریوں کی حفاظت ہوتی ہے جن ریاستوں میں مذکورہ بالا اقدام کے مخالف اقدام اٹھائے جاتے ہوں اسے جنگل سے تشبیہ دی جاتی ہے اور شہری آزادیوں سے روکنے والا ہر اقدام غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز شمار ہوتاہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا سال ملک بھر میں ریلیاں، مظاہرے اور دیگر جلسے جلوس ہوتے رہتے ہیں مگر جیسے ہی محرم الحرام کا سلسلہ شروع ہوتاہے اور عزاداری سید ا لشہداء کا معاملہ آتاہے تو ایک شور برپا کردیا جاتاہے اور خوف کی فضاء قائم کردی جاتی ہے اور بعض نا اہل افسران عزاداری میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء شہری آزادیوں کے زمرے میں آتی ہے اس سلسلے میں قدغن خلاف آئین و قانون اور اختیارات سے تجاوز ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے ، عوام میں محبت، اخوت موجود ہے اور امن و بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں ملی یکجہتی کونسل نے جو کوششیں اب تک کی ہیں اور جو کی جارہی ہیں انہیں مزید ساز گار بنانے کیلئے شہری آزادیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا ۔ عزاداری سید الشہداء شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے اس سلسلے میں طرح طرح کی پابندیاں بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کے بھی منافی ہیں ہم اسے اختیارات سے تجاوز شمار کرتے ہیں ۔