پاراچنار میں جھڑپیں انتظامی نا اہلی ہیں جانی نقصان پر افسوس ہے علامہ حمید حسین امامی
جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبرپختوخواہ کے صر علامہ حمید حسین امامی نے جاری بیان میں کہا کہ پاراچنار میں قوم بالش خیل اور پاڑہ چمکنی کے درمیان قبائلی جھڑپیں انتظامیہ کی نا اہلی اور اتحاد امت کو خراب کرنے کی سازش ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں
علامہ حمید حسین امامی نے مزید کہا کہ شہید و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں