شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی ،غلام قاسم جعفری ڈویژنل صدر ،علامہ سید اصغرحسین موسوی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی ،سید اظہار حسین بخاری ، سید نزاکت حسین نقوی سمیت دیگر عہدیداران کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی حالات کس قدرمخدوش اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں الحمد للہ افواج پاکستان نے اپنے سابقہ آپریشنز اور موجودہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردو کی کمر توڑ کے رکھ دی پوری قوم اور بالخصوص ملت جعفریہ افواج پاکستان کی پشت پر ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ ملک میں اتحاد و وحدت کا درس دیا ، اوروطن عزیز کے اندرپُر خطر حالات کامقا بلہ صبروتحمل سے کیاجو ملک دشمن عناصر دہشت گردی پھیلا کو کر ملک کی دیواروں کو کھوکھلا کر رہے ہیں وحدت کے ذریعے ان کے تمام ارادوں کو وحدت کے ذریعے خاک میں ملایا ۔ا ملت جعفریہ جس طرح اس ملک میں دہشت گردی کا شکار رہی اور ہے اس ملک کی کوئی اور ملت اور مسلک و مکتب دہشت گردی کا شکار نہیں رہی ہم نے سینکڑوں جنازے اس ملک میں اٹھائیں ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے صبر کے دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور ملک کی بقاکی خاطر ا پنا مثبت کردارادا کیا لیکن افسوس در افسوس کہ ہم اس قدر دہشت گردی کا شکار ہو ئے ا ور اسقدر مالی اور جانی نقصان اٹھا یا اُسی قوم کے ساتھ نارواسلوک کیا جارہاہے ۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مزید کہا کہ معلوم نہیں کہ اس ملک میںیہ بیلنس پالیسی کہاں سے آگئی اور کس نے بھیجی اور توازن کانام دیکر بے گناہ افراد کی گرفتاریاں اور بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر ملکی اندرونی حالات کو خراب کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے اور ہمارے علماء اکابرین اور معززین قوم کو بے جا مقدمات میں ،ملوث کر کے ملک میں انار کی پھیلانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے حکمران افراد اور حکمران پارٹی کیوں نہیں غور کر رہی کہ ملک میں ایسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں جس سے انکی پارٹی اور حکومت خطرے میں پڑنے جارہی ہے پوری ملت جعفریہ میں یہ احساس بڑی تیزی سے ابھر رہا ہے کہ موجودہ حکومت اور پارٹی شیعہ وقوم کے ساتھ نا انصافی پر اترآئی ہے خاص طور پر پنجاب کی حکومت جس کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ہم وزیر اعلی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خود ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنی گڈگورنس کو سامنے لائیں اور بے گناہ افراد کو فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالیں اور بے گناہ افراد کو رہا کریں۔ہم ہر قسم کی تعاون کیلئے تیار ہیں ہماری جماعت میں کوئی دہشت گرد نہیں اگر کوئی ہے تو ہمیں ان کی نشاندہی کی جائے ہم اس ملک کے محب الوطن شہری ہیں خود افراد کوپیش کردیں گے ،لیکن بیلنس پالیسی کے پیش نظر ہمارے پُرامن شہریوں اور کارکنوں کے خلاف خود ساختہ رپورٹس کی بنا پر گرفتاریوں سے گریز کیا جائے ، محرم الحرام کی آمد آمد ہے عزاداری مظلوم کربلا جو کہ ہماری شہ رگِ حیات ہے اور ہماری عبادت ہے صدیوں سے یہ عبادت جاری و ساری ہے دنیا کی مختلف حکومتیں اور طاقتیں خود ختم ہو گئیں لیکن عزاداری کو ختم نہ کر سکیں لہذا حکومت وقت ایام محرم الحرام میں عزاداری کے انجام میں کسی قسم کی بے جا روکاوٹ نہ ڈالیں۔ ہمارے ساتھ عزاداری اور مجالس عزا اور عشرہائے محرم کے انعقاد میں تعاون کیا جائے نہ کہ سیکورٹی کے نام پر عزادری پر قدغن نہ لگایا جائے ۔ ہم خبردار کرتے کہ حکومت پنجاب میں اپنے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کوکنٹرول کرئے جو عزاداروں اور لائسنس دارروں کو ہراساں کررہے ہیں۔ بعض اضلاع میں بانیان مجالس اور لائسینسداران جلوس علم و تعذیہ کو مجالس اور جلوس کے انعقاد کیلئے مختلف طریقوں سے مجبور کر رہے ہیں اور بعض اضلاع میں 5لاکھ شورٹی بانڈبھروا کر حراساں کر رہے ہیں دو سو سالہ مجالس کو بھی روکا جا رہا ہے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے ، ہم امید کرتے ہیں کی حکومت اپنی خامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے حالات خراب ہونے سے پہلے انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرئے اور عزاداران و منتظمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات