تازه خبریں

پیغام پاکستان پوری قوم کی آواز، دنیا پر واضح کردیا کہ ہم ایک ہیں، شیعہ علما کونسل پاکستان 

پیغام پاکستان پوری قوم کی آواز، دنیا پر واضح کردیا کہ ہم ایک ہیں، شیعہ علما کونسل پاکستان
پیغام پاکستان نے شدت پسندی، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، علامہ عارف حسین واحدی
پاکستان اور اسلام کے خلاف منحوس مثلث انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کی شکل میں متحرک ہوچکی، امہ کو متحد ہوکر استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا
اسلام آباد 17 جنوری 2018(جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف واحدی کا کہنا ہے کہ پیغام پاکستان پر پورے ملک کو مبارکباد جس نے واضح کردیا کہ پوری قوم دہشت گردی، انتہاءپسندی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کےلئے متحداوریک آواز اور یکجان ہے، قومی بیانیہ سے پوری دنیا میں ملک کا بہترین امیج گیا، بیانیہ نے شدت پسندی،تکفیریت اور دہشتگردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا، مسلم دنیا کے خلاف منحوس مثلث انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کی صورت میں بن چکی، امہ بیدار مغزی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام اور انسان دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علماءکرام اور سکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ بھارت (دہلی) میں دو دہشتگرد بھارتی و اسرائیلی وزیراعظم اکٹھے ہوئے ھیں ایک کشمیریوں کا قتل عام کرا رھا ھے دوسرا مظلوم فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی میں مصروف ہے اب ملکر مزید دھشتگردی کو مزید تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امریکہ ان دونوں کی سرپرستی کر رہاہے ۔ اس صورتحال میں مسلمان بیدارہوں اور اپنے دشمنوں کو پہچانیں یہ منحوس مثلث ہے ان سب کا مقابلہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ جب دشمن کھل کر سامنے آ گیا ہے تو اب اس مشترکہ دشمن پر نظر رکھنی ہو گی اور ان کی سازشوں کو سمجھ کر مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا جب تک ہم اپنی صفوں کو منظم نہیں کریں گے اور چھوٹے فروعی مسائل کو بھلا کر وسیع تر دینی، ملی اور ملکی مفادات کے لئے اکٹھے نہیں ہوںگے ہم کمزور ھونگے اور دشمن مضبوط ہو گا۔ علامہ عارف حسین واحد کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالیہ صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز ایوان صدر میں ہونے والے پیغام پاکستان بیانیہ سے عالمی سطح پر ایک بھرپور اور طاقتور پیغام گیا ہے کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک ہی رھیں گے، ہمارے عالمی سامراجی دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں آج کے بیانیہ سے شدت پسندی و انتہاءپسندی، تکفیریت اور دہشتگردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا گیا ہے جس سے یقینی طور پر پاکستان کے دشمن مایوس ہونگے اور دوست خوش ہونگے اس حوالے سے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔