چیف آف آرمی سٹاف سے عراقی وزارت دفاع کےجنرل سیکرٹری کی ملاقات
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزارت دفاع کےجنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل خادم علی عابدی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔