اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو دن میں تین افراد کو شہید کیا گیا ہے یوم آزادی کے موقع پر اس قسم کی واردات پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہمحرم الحرام نزدیک ہے اور یہ قتل عام اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا فوری طور پر سدباب کریں اور ہوش کے ناخن لیں
واضح رہے کہ کوٹلی امام حسینؑ کے دو محافظ سمیت یہ قتل کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے