تازه خبریں

کربلا و نجف جانیوالے زائرین کی مشکلات میں آئے روز اضافہ، صدر و وزیراعظم ذاتی دلچسپی لیں، عارف واحدی

زائرین کو تفتان بارڈر پر مشکلات، شیعہ علماءکونسل نے صدر مملکت اور وزیراعظم کو خطوط ارسال کردیئے
کربلا و نجف جانیوالے زائرین کی مشکلات میں آئے روز اضافہ، صدر و وزیراعظم ذاتی دلچسپی لیں، عارف واحدی
تفتان بارڈر پر مشکلات کے ساتھ خواتین کی بے حرمتی اور زائرین پر لاٹھی چارج کرکے تذلیل کی جارہی ہے جوناقابل برداشت ہے، ہمیں سخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے،

سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل

اسلام آباد 03 نومبر 2017ء (  اسٹاف  )کربلا ، نجف اور مشہد و قم جانیوالے زائرین کی مشکلات میں آئے روز اضافہ کے پیش نظر شیعہ علماءکونسل پاکستان نے صدر اور وزیراعظم کو مراسلے ارسال کردیئے، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں زائرین کو کوئٹہ سے تفتان مشکلات کے ساتھ خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے، زائرین پر لاٹھی چارج کرکے تذلیل کی جارہی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے، ہمیں سخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ذاتی دلچسپی لے کر مسائل حل کرلیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خطوط ارسال کردیئے ہیں ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطوط میں کربلا و نجف و مشہد و قم جانیوالے زائرین کوکوئٹہ، تفتان بارڈر پر مشکلات کا تذکرہ کیاہے اور آگاہ کیا ہے کہ زائرین کی روانگی کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ، وزارت داخلہ اور بلوچستان حکومت سے مسلسل رابطہ کیا، ان مسلسل رابطوں کے بعد زائرین کوئٹہ سے تفتان پہنچ گئے مگر تفتان بارڈر پر زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زائرین میں بزرگ شہریوں سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجودہے، تفتان بارڈر پر امیگریشن کے انتہائی قلیل انتظامات اور محدود عملہ ہے، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ موسم انتہائی خراب اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے زائرین کی زیادہ تر تعداد بیمار ہورہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خواتین کی بے حرمتی اورزائرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جارہاہے جوکہ نہ صرف زیادتی بلکہ تذلیل ہے اور یہ تذلیل کسی صورت برداشت نہیں ، صدر ووزیراعظم زائرین کی مشکلات کے حل کےلئے ذاتی دلچسپی لیں تاکہ زائرین شہداءکربلا کے چہلم میں شرکت کےلئے بروقت پہنچ سکیں۔ انہوںنے کہاہے کہ ہمارے مطالبات جائزہیں جنہیں فی الفور تسلیم کرتے ہوئے زائرین کے راستے میں حائل رکاوٹوں کا مستقل حل نکالا جائے اور ہمیں سخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔