• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام

گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام

راولپنـــــڈی 30 اپریل 2023ء

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں گلگت بلتستان کے رابطہ کونسل کے سربراہ علامہ شیخ مرزا علی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ مرزا حسین صابری، شیخ الف دین،رابطہ کونسل ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حاجی انتصار حیدری اور رابطہ کونسل اسلام آباد کے سربراہ محمد علی کاظمی سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ دیار غیر میں حصول علم کے لیے کسی طالب علم کا آنا کسی جہاد سے کم نہیں جس کے لیے وہ تمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پھر عید جیسے تہوار کو ان طلباء کے ساتھ منانا ان کی دلجوئی کرنا کسی عبادت سے کم نہیں جس کے ہے وہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ مذہبی لگاؤ جس طرح جی بی کی عوام کا طرہ امتیاز رہا ہے اس کو یونہی قائم رکھتے ہوئے جی بی کے طلباء عصری تعلیم کے ساتھ دینی اقدار سے بھی خود کو مزین کریں تاکہ آپ کے آباء و اجداد کو آپ پر فخر ہو۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے طلباء پر زور دیا کہ عصری تعلیم دینی اقدار کے بغیر ہیچ ہے۔ ان نے کہا کہ دین ہی ہے جو انسان کی تعلم و تربیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے بصورت دیگر علم کا اصل حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے طلباء کو عصری تعلیم کے ذریعے ڈگریوں کا حصول اور اس کے ذریعے نوکریوں تک خود کو محدود کرنے کی سوچ سے مبرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور دین کی خدمت انجام دے کر طلباء دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔