جعفریہ پریس- گلگت بلتستان کے شہدا ء کی حوصلہ افزائی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے بے حد ممنون ومشکور ہیں ۔
قائد ملت جعفریہ و نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شہداء کے لواحقین میں عیدی تقسیم کی ایک پر وقار تقریب گولڈن پیک میں منعقد ہوئی جسمیں جید علما کرام ، شیعہ علما ء کونسل کے یونٹ صدور ، شہداء کے لواحقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں 60 کے قریب مختلف سانحات میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عیدی تقسیم کی گئی ۔ تقریب کی صدارت شیعہ علما ء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی نے کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزا علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہدا ء کی حوصلہ افزائی پر قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کے بے حد ممنون ومشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد محترم کی حکمت عملی اور تدبرانہ اقدامات کی ہم بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عیدی شہداء کے لواحقین کیلئے قائد محترم کی جانب سے ایک تحفہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قائد محترم شہدا ء کے لواحقین کے مسائل سے آگاہ ہے اور اُن کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ مومینن بھی قائد محترم کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کریں تاکہ ملت کی محبوب قیادت میں اپنے حقوق اور اُن کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھ سکے ۔ تقریب میں شیخ مرزا علی ، شیخ سجاد قاسمی ، صوبائی وزیر دیدار علی ، شیعہ علما ء کونسل کے یونٹ صدور نے شہداء کے لواحقین میں عیدی تقسیم کی ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت