جعفریہ پریس ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ہزارہ ٹاون پہنچ گئے ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے ہزارہ ٹاوں پہنچتے ہی شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنما کربلائی عیوض علی اور علامہ عارف واحدی کے ہم زلف شہید الطاف حسین سمیت مختلف شہداء کے گہروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ ایک قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے ۔ جب قائد ملت جعفریہ کیرانی روڈ ، شہداء چوک پر پہنچے تو وہاں پر موجود ہزاروں مومنین نے لبیک یا حسین (علیہ السلام)، جس قوم کا نعرہ علی ولی اس قوم کا قائد ساجد علی ، ساجد قائد قدم بڑہاو ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے فلگ شگاف نعروں سے والہانہ استقبال کیا ۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان خصوصی خطاب کیلئے جلسہ گاہ پہنچے ۔