شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، علامہ شبیر حسن میثمی نے یومِ قرارداد پاکستان 23 مارچ 1940ء کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا کہ یہ تاریخی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تمام تر چیلنجز اور مشکلات کے باوجود، ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی، امن و استحکام اور خصوصاً پاراچنار اور دہشتگردی سے متاثرہ دیگر علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے یکجا ہو کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قائداعظم کی جدوجہد اور فکرِ اقبال کی روشنی میں قومی ترقی، نوجوانوں کی تربیت اور دیگر مسائل کے حل پر عملی اقدامات کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ وطن عزیز پاکستان ایک عظیم نعمت ہے، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔