• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

دہشت گردی جو ایک ناسور بن چکی ہے اس کو پاک فوج اور ہماری عوام مل کر شکت دیں گے:علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناطر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ دیر میں فو جی آپر یشن کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید ہو نے والے میجر اور پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پراُن کے لواحقین سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردو کے ان بذدلانہ حملوں سے ہماری فورسز کے جوانوں کے حوصلے ہرگز پشت نہیں ہونگے دہشت گردی جو ایک ناسور بن چکی ہے اس کو پاک فوج اور ہماری عوام مل کر شکت دیں گے ان بذدل دہشت گردو کا کوئی دین اور مذہب نہیں دہشت گردو اور ان کہ سہولت کاروں کو اب ملک بھر میں شکت کا سامنا ہے اس شکت سے بچنے کے لئے یہ ان بذدل حملوں کا سہارا لے رہے ہیں ملک کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے والے فورسز کے جوان ہماری قوم کا فخر ہیں ہماری افواج دہشت گردو اور ملک دشمن عناصر بھارت کومُنہ توڑ جواب دینے کی پیشہ وارنہ صلاحیت رکھتی ہے پا کستان میں جاری دہشت گردی کی روک تھام میں افواج پاکستان کا بھر پور کردار رہا ہے جشن آزادی پا کستان نز دیک ہے ہمیں ایک بار پھر بابائے قوم محمد علی جناح سے تجدید عہد کرنا ہوگا اور وہ پاکستان جس کا تصور قا ئد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا اس پاکستان کے چہرہ کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہوگا پا کستان ایک پُرامن ملک ہے اور اس ملک میں تمام امت مسلمہ کے درمیان مثالی اتحاد موجود ہے اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں یہاں پر سبز حلالی پرچم کے تلے متحد ہیں جس طرح ماضی میں ہم نے پاکستان کی سر حدوں کا دفاع کیا تھا اور دشمن کو دندان شکن جواب دیا تھا آج بھی پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آج بھی ہم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب مقبو ضہ کشمیر پاکتسان کا حصہ بنے گا۔