مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان نے رائیونڈ لاہور میں اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیںیہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے سن لیں کہ راہ حسین علیہ السلام میں حسینی بھائی تنہا نہیں ہم زینبی بہنیں انکے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم سیرت زینب کبریؑ دہرائیں گے او ر جس طرح جناب زینب ؑ نے یزیدیت کے چہرے پہ پڑا خوشنما پردہ اکھاڑ کر اسکا کریہہ چہرہ دنیا آشکار کیا ہم بھی اسی روش پہ چلتے ہوئے باطل کے کریہہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔ ہم عزادری پہ کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ ہم کالم نگار اوریا مقبول جان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں انھوں نے کہا کہ شیعہ ماتمی جلوسوں کے روٹ کوئی صفا مروہ یا خانہ کعبہ کا طواف نہیں جو تبدیل نہ کیا جا سکے ۔ایسے بیانات استعمار کی سازشوں میں سے ایک سازش ہیں جو کے بے نقاب ہو چکے ہیں اوریا مقبول جان کو چاہیئے کہ استعمار کی سازشوں کا ساتھ دینے کی بجائے صاف و شفاف صحافت کریں۔عزاداری حسینت کی روح ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے لئے شیعان علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں گے۔