• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

علامہ مظہر عباس علوی کی شیخ محمد یعقوب سمیت مختلف تنظیمی عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں اور میٹنگز ۔ سانحہ راولپنڈی اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ مظہرعباس علوی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تنظیمی عہدیداروں کے سا تھ ملاقات اور میٹنگ کی ۔ علامہ مظہر عباس علوی نے سانحہ راولپنڈی اورسانحہ چشتیاں پرگفتگو کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کے ساتھ ان سانحات پرتفصیلی روشنی ڈالی اورحقا ئق سے شرکائے میٹنگ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سب پر واضح ہوگیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی ملت جعفریہ کے خلاف ایک عظیم سازش تھی جو کہ اب بھی جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان گزشتہ دیہائیوں سے اعلان کرتے ہوئے آرہے ہیں کہ اگر عزاداری سید الشہداء کسی دور میں مستحب تھی تو اس دور میں واجب ہے اور عزاداری سید الشہداء ہمارا آئینی حق اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ، انہی ہدایات کی روشنی میں ہم عزاداری سیدالشہداء سے ایک انچ  بھی  پیچھے نہیں ہٹیں گے اور تمام مجالس عزا اور ماتمی جلوس ہائے کو ہر دور سے زیادہ اوربھرپور انداز میں جاری رکھیں گے ۔
علامہ مظہر عباس علوی نے بلدیاتی الیکشن میں قومی جماعت کی پالیسی پر شرکا میٹنگ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اس الیکشن میں بھی گذشتہ الیکشن کی طرح فتح ہماری مقدر ہوگی۔
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے  مطابق بعدازآں علامہ مظہر عباس علوی  نے جھنگ میں شیخ محمد یعقوب اور شیعہ علماء کونسل جھنگ کے صدر سید مسعودالحسن ترمزی اور دوسرے عہدیداروں سے بلدیاتی الیکشن کے بارے میں میٹنگ کی اورپورے علاقے کا جائزہ لیا ۔علامہ مظہر عباس علوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ الیکشن 11مئی 2013 کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی قائد ملت جعفریہ کی پالیسی کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بھرپور کردارادا کریں گے اور قوم کوجھنگ میں بلدیاتی الیکشن میں بھی کامیابی کی نوید سنائیں گے۔