• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

فلسطینیوں کا جوابی حملہ، صیہونی، بنکروں میں پناہ لینے کے لئے بھاگے

فلسطین کی اسلامی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے غزہ پٹی پر قدس کی عاصب و جابر صیہونی حکومت کے حملوں پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے غزہ کے گردو نواح میں واقع صیہونی کالونیوں اور تل ابیب پر راکٹوں سے جوابی حملہ کیا۔

راکٹ حملوں کے بعد صیہونیوں کی دوڑیں نکل گئیں اور وہ محفوظ پناہ گاہوں اور بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

اسرائیل کی غاصب حکومت نے صیہونیوں کیلئے  «عسقلان»، «ڈیمونه»، «بئر السبع» اور «یفنه» بنکرز اور پناہ گاہوں کو کھول دیا ہے۔

دوسری جانب استقامتی محاذ کے حملوں کے خوف سے صیہونی حکومت نے بن گورین ایر پورٹ سے طیاروں کی سمت کو تبدیل کر دیا ہے۔

فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے کہا ہے کہ غزہ پر حالیہ حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب و جابر صہیونی حکومت  کے لڑاکا طیاروں کے غزہ کی پٹی پر حملے میں اب تک 12 افراد شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔