• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

11انتخابی حلقوں پر اپنے مضبوط اُمیدوار ں کے نام فائنل کر دئیے , جبکہ باقی حلقوں میں امن پسند اُمیدواروں کی حمایت کرینگے ; علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چیرمین پارلیمانی بورڈ علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی رکن سیاسی سیل و چیرمین منشور کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی ،مرکزی صدر جے ایس او وفا عباس اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور قوت سے حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارلیمانی بورڈ نے 11انتخابی حلقوں پر اپنے مضبوط اُمیدوار ں کے نام فائنل کر دئیے ہیں۔جبکہ باقی حلقوں میں ہم امن پسند اچھی شہرت رکھنے والے اُمیدواروں کی حمایت کرینگے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1994اور 1999کے انتخابات میں ہم نے سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی اور اس طرح ہم خطے کے حالات کے پیش نظر قومی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب رہے۔ اس عرصہ میں خطے میں مثالی امن و امان/فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ، خطے کے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد عروج پر رہی جو ریکارڈ پر موجود ہے جبکہ دیگر انتخابات میں بھی ہمارے حمایت یافتہ اُمیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ ہماری جماعت کا منشور گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ سمیت آئینی حقوق کا حصول ہے تاکہ اس خطے کے لوگوں کو نمائندگی مل جائے اور ان کے منتخب نمائندے قومی اسمبلی اورسینٹ میں اپنے علاقے اور عوام کی نمائندگی کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہیں اور پاکستان کی دیگر بڑی سیاسی جماعتیں ہمارے رابطے میں ہیں اور ہمارا اتحاد اُس سیاسی جماعت سے ہو سکتا ہے جو ہمارے منشور گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے ساتھ متفق ہو گی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس خطے کے عوام کے مسائل کے حل/آئینی حقوق /امن و امان/ اتحاد بین المسلمین/ اتحاد واتفاق ،اخوت ،بھائی چارہ ،اور بلا تفریق مذہب و مسلک عوامی بہبود اور ترقی کے منصوبوں پر جو کام کیا ہے خطے کے عوام اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تمام طبقات سے ہمارے اچھے مراسم اورتعلقات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس جوش خروش سے خطے کی عوام نے ہمارے الیکشن میں حصہ لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ انتخابی نتائج ماضی کی طرح ہمارے حق میں ہی ہونگے۔ ہم نے جب بھی الیکشن میں حصہ لیا ہے یا کسی جماعت کی حمایت کی ہمیں کامیابی ملی اور اس دفعہ بھی ہم خطے کی عوام کے طبقات کے تعاون سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے اور تمام طبقات، مسالک کے ساتھ ملکر قومی حکومت تشکیل دے کر خطے کی عوام کی خدمت کرینگے اورآئینی اور بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کومنزل مقصود تک پہنچائیں گے۔