تازه خبریں

1993 کے ممبئی حملوں کے 2 مجرموں کو سزائے موت

بھارتی عدالت نے 1993 کے ممبئی حملوں کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا سنادی۔

12 مارچ 1993 کو ممبئی میں یکے بعدیگرے 13 دھماکوں کے نتیجے میں 257 افراد ہلاک اور تقریبا 700 زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت نے آج کیس کا فیصلہ سناتے مرکزی مجرم طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو سزائے موت جب کہ ابو سلیم اور کریم اللہ کو عمر قید کا حکم سنایا ہے۔

ممبئی حملوں کے بعد ابو سلیم بھارت چھوڑ گیا تھا جس کے بعد تحویل مجرمان کے معاہدے کے تحت پرتگال سے اسے 2005 میں بھارت لایا گیا تھا۔