• “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام

تازه خبریں

پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر جامعۃ المنتظر لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

وفاق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام 70۔ ویںیوم آزادی کی شاندار تقریبات 
وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی ، تقاریر اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں
 نظریہ پاکستان کا عملی تقاضہ اسلامی نظام کا نفاذاور سماجی انصاف کی فراہمی ہے، علامہ محمد افضل حیدری
اسلام آباد (  ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام 70۔ ویںیوم آزادی کی شاندار تقریبات کا وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انعقاد کیا گیا۔ جہاں علما کرام اور طلبا نے وطن عزیز کی شکل میں عظیم نعمت خداوندی پر رب ذوالجلال کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس کی ترقی اور استحکام کے لئے دعائیں کیں۔ اس حوالے سے جامعتہ الکوثر اسلام آباد، جامعہ امام الصادق کوئٹہ،جامعتہ المنتظرلاہور،جامعہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید پشاور، جامعہ معصومین کراچی اور جامعہ قبا زردیہ سکردومیں تلاوت قرآن مجید اور قومی ترانے سے تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون کے سبزہ زار میںدیگر علما و طلبا کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ مٹھائی تقسیم کی گئی۔ طالب علم تیمور سلطان نے آزادی ایک نعمت کے موضوع پر تقریر کی۔ اس موقع پر خطاب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ برصغیر میں ہمارے بزرگوں اور اسلاف نے علیحدہ وطن بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا۔ اس نعمت کی قدر کرنا ہم پر لازم ہے۔ انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان، نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے،اس کے تقاضوں پر عمل اب بھی ضروری ہے ۔ جس کا بہترین طریقہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذاور سماجی انصاف کی فراہمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے پاس اسلاف کی امانت ہے، جسے ہمیں آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم جس وطن عزیزکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی دہشت گردی، کرپشن، اقربا پروری، رشوت ستانی اور بے حیائی جیسی خرافات سے اجتناب کریں۔ جشن آزادی کی تقریبات میں ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تصاویر کے لئے کلک کریں