• “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں توہین قرآن پر احتجاج

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں توہین قرآن پر احتجاج

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں توہین قرآن پر احتجاج

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ جمعہ و جماعت کا سویڈن میں ہونے والی توہین قرآن پر احتجاج کیا گیا نماز جمعہ کے اجتماعات میں توہین قرآن پر قراردادٰیں پیش کی گئیں سندھ،پنجاب،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتسان و۔آزاد کشمیر میں جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج ہوا

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا قرآن پاک کی پے در پے ہونے والی گستاخیوں اور توہین آمیز اقدامات پر شدید غم و غصّے کا اظہار، سویڈن کے بعد ہالینڈ میں ہونیوالے توہین قرآن پاک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں۔اپنے مذمتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ کو تمام علماءو خطبائے جمعہ اجتماعات نماز جمعہ میں اس معاملے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں، قرآن پاک انسانیت کی رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام ہے، مقدسات کی توہین کسی صورت قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔آزاد کشمیر میں جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج ہوا