تازه خبریں

سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

مختلف وفود کی سربراہ اسلامی تحریک، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقاتیں

اتحاد، تنظیمی امور اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

سربراہ اسلامی تحریک اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے مختلف مذہبی، تنظیمی اور علاقائی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں گلگت بلتستان، نگر، فیصل آباد، دیر، شمالی پنجاب اور دیگر علاقوں کے نمائندگان شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران وفود نے مختلف علاقائی مسائل، تنظیمی امور اور موجودہ حالات کے تناظر میں قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی، جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفود کی گزارشات پر رہنمائی فرماتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شیخ الف خان کراروی سینئر رہنما شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان و مسئول دارالعلوم جعفریہ و جامعۃ الزہراء نگر، شعبان علی حیدری ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسکول جوتل اور برادر روح اللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف علاقائی مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی جس پر قائد محترم نے وفد کو رہنمائی فراہم کی۔

اسی طرح سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سید مرسل شاہ، جناب سید فرحت شاہ اور جناب محمد عرفان نے ملاقات کی اور مختلف امور پر قائد محترم سے رہنمائی حاصل کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک نگر کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں شیخ منیر حسین منوری امام جمعہ و جماعت چھلت نگر، شیخ شبیر حسین حکیمی سینئر رہنما اسلامی تحریک نگر، شیخ محمد اسماعیل شمسی، محمد علی انجم جنرل سیکرٹری تھول یونٹ، جناب معظم علی جنرل سیکرٹری ضلع نگر، یاور عباس صدر اسلامی تحریک نگر، جناب راشد حسین، جناب محمد سلیم، جناب علی ڈوگر اور جناب الف خان شامل تھے۔ ملاقات میں مختلف علاقائی و تنظیمی امور سمیت آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، جس پر قائد محترم نے وفد کی رہنمائی فرمائی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما و دیرینہ کارکن سید اصغر علی بخاری نے اپنے فرزندان سید ثاقب الحسنین بخاری، مولانا سید ہادی رضا بخاری (جامعہ اصفہان قم) اور سید محمد امیر حیدر بخاری کے ہمراہ ملاقات کی۔ مختلف امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی گئی اور قائد محترم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی طرح قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب، ضلع فیصل آباد، یونٹ محلہ گلشنِ حسین سدھوپورہ کے صدر رانا علی ذر منج نے ملاقات کی اور تنظیمی حوالوں سے قائد محترم سے رہنمائی و ہدایات حاصل کیں، جس پر قائد محترم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذاکر سید عمران حیدر بخاری (گڈو شاہ)، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرید کاظم جعفری اور صوبائی معاون اُمید علی علوی نے خصوصی ملاقات کی۔ وفد نے موجودہ حالات کے تناظر میں اتحاد بین المؤمنین اور مذہبی و تنظیمی امور سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور بالخصوص امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر اتحاد و وحدت کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں، جبکہ سوشل میڈیا اور عوامی پلیٹ فارمز پر باہمی اختلافات سے گریز و اجتناب اور اخلاقی قدروں کی پاسداری نہایت ضروری ہے۔

قائد محترم نے مزید فرمایا کہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ علماء و ذاکرین اتحاد و وحدت، احترام و رواداری، تحمل و برداشت اور ہم آواز ہو کر عزاداریِ سید الشہداء، سیرت و اخلاقِ اہل بیت علیہم السلام کے فروغ و تحفظ کے لئے حسبِ سابق اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں۔ قائد محترم نے صوبائی صدر اور کابینہ کے ارکان کو ہدایت کی کہ ماحول و صورتحال کو سازگار بنانے کے لئے فوری طور پر مثبت، مؤثر اور عملی اقدامات کئے جائیں۔