تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مرکز آثار برصغیر مآب قم کے دورے کے موقع پر

مرکز آثار برصغیر مآب کا دورہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی علمی کاوشوں کی تحسین

قم: قائد ملت جعفریہ پاکستان، نمائندۂ ولی فقیہ، آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے قم میں مرکز احیاء آثار برصغیر (مآب) کا دورہ کیا، جہاں مدیر دفتر مولانا طاہر عباس اعوان نے دفتری اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران مرکز میں قدیم علمی مخطوطات، نادر نسخوں اور برصغیر کی دینی و علمی میراث کے تحفظ، تحقیق، تدوین اور اشاعت کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مدیر دفتر نے مرکز کی تحقیقی سرگرمیوں، شائع شدہ کتب اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کو آگاہ کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے مرکز آثار برصغیر مآب کی علمی، تحقیقی اور اشاعتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ برصغیر کی دینی و فکری میراث کا تحفظ اور اسے نئی نسل تک منتقل کرنا ایک اہم علمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مرکز کی کاوشوں کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے مفید رہنمائی بھی فراہم کی۔

دورے کے اختتام پر مرکز احیاء آثار برصغیر مآب کی جانب سے شائع ہونے والی چند اہم علمی و تحقیقی کتب قائد ملت جعفریہ پاکستان کو بطورِ تحفہ پیش کی گئیں۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی بھی موجود تھے

قم میں مرکز آثار برصغیر مآب کے دورے کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے مرکز کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، قدیم مخطوطات کا معائنہ کیا اور مرکز کی خدمات کو سراہتے ہوئے رہنمائی بھی فرمائی۔