قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی محقق آیت اللہ سید احمد مددی سے ملاقات، باہمی و مذہبی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
قم: قائد ملت جعفریہ پاکستان اور نمائندۂ ولی فقیہ، آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے قم المقدس میں ممتاز محقق اور عالم دین آیت اللہ سید احمد مددی کی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور، دینی و مذہبی مسائل، علمی سرگرمیوں، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور ایران و پاکستان کے برادرانہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علمی و مذہبی روابط کے فروغ، باہمی تعاون اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آیت اللہ سید احمد مددی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو دونوں ممالک کے علمی و مذہبی حلقوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی روابط کے تسلسل اور علمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔






