تازه خبریں

مرحوم مولانا سید عزیزاللہ شاہ رضویؒ کی برسی

مولانا سید عزیزاللہ شاہ رضویؒ کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

شیعہ علماء کونسل سندھ کے سابق سینئر نائب صدر مرحوم مولانا سید عزیزاللہ شاہ رضویؒ کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سابق سینئر نائب صدر، مرحوم و مغفور مولانا سید عزیزاللہ شاہ رضویؒ کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر علماء، کارکنان اور عقیدت مند مرحوم کی دینی، ملی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مرحوم مولانا سید عزیزاللہ شاہ رضویؒ نے اپنی زندگی دین اسلام، مکتبِ اہل بیتؑ اور ملت جعفریہ کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی علمی، اخلاقی اور تنظیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ ان کی جدوجہد آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ برسی کے موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔