• “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام

تازه خبریں

جعفریہ یوتھ ایک جذبے ‘ خدمت اور سرشاری کانام ہے جس کی بنیاد انسانیت اور دین ہے۔ اظہار بخاری

جعفریہ پریس- جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ مظلوم و محکوم ‘ غمزدہ اور متاثرہ لوگوں کی خدمت عین دین اور عین انسانیت ہے اور اسی فلسفے کے تحت جعفریہ یوتھ گذشتہ عرصے سے انسانیت اور دین کے لیے اپنی بے لوث خدمات پیش کررہی ہے کیونکہ جعفریہ یوتھ ایک خدمت ‘ جذبے اور سرشاری کانام ہے جس کی بنیادوں میں انسانیت اور دین ہے۔ اسی فلسفے نے ہمیں ہر مرحلے پر نہ صرف بہترین رہنمائی فراہم کی ہے بلکہ آگے بڑھنے کی طاقت بھی فراہم کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں متاثرین سیلاب کے درمیان جعفریہ یوتھ کی طرف سے ۱۰۰ خاندانوں کو بستر کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کے صدر سید مسعودالحسن ترمذی ‘ مرکزی ٹیم کے رکن سید موسی عابدی ‘ ایس یو سی ضلع جھنگ کے ایڈیشنل سیکریٹری سید فدا حسین گیلانی ‘ جعفریہ یوتھ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے ناظم سید محمد رضا شاہ‘ مختار حسین ثقفی‘ مولانا نیر عباس اور دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا۔
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی نے مزید کہا کہ جعفریہ یوتھ نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ہر مرحلے اور ہر میدان میں خدمات پیش کرنے کی کوشش کی جس کے نتائج مثبت انداز میں اور اثرات سے بھر پور مرتب ہورہے ہیں۔ ہم نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی و سرپرستی میں جہاں متاثرین سیلاب کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں وہاں ان کے لیے عارضی چھت کا بندوبست کرنے ہوئے خیمے بھی فراہم کئے۔ اس کے بعد عید قربان کے موقع پر بھی سیلاب متاثرین کو نہیں بھلایا اور سیکڑوں خاندانوں کو قربانی کا گوشت فراہم کیا جبکہ حالیہ دنوں میں موسم کی تبدیلی اور سردیوں کی آمد کے موقع پر گرم بستر کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ۔ اس کے بعد جب تک امکانات اور اسباب پیدا ہوتے رہے تب تک امدادی امور کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
شیعہ علما کونسل ضلع جھنگ کے صدر سید مسعودالحسن ترمذی نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم اور جھنگ کے عوام کی طرف سے جعفریہ یوتھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ہمارے ضلع کا انتخاب کیا اور مختلف علاقوں میں مختلف خدمات انجام دے کر متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کیا۔ جھنگ میں سینکڑوں علاقے متاثر ہوئے جن کی بحالی اور نقصانات پورا کرنے کی طاقت ریاستوں اور حکومتوں کے بس سے بھی باہر ہے لیکن پھر بھی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ امدادی امور انجام دئیے ۔ جس سے غریب اور متاثرہ لوگوں کی اشک شوئی کا سامان فراہم ہوا۔ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جب تک سیلاب زدگان اور متاثرین کی مکمل بحالی نہیں ہوجاتی تب تک ہم خدمت کے میدان میں حاضر رہیں گے۔