• “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام

تازه خبریں

با فرمان امام خمینی قائد ملت جعفریہ کی اپیل پر گلگت دنیور میں عظیم و شان القدس ریلی

جعفریہ پریس گلگت ملک بھر کی طرح مرکزی القدس ریلی دنیور مسجد سے چوک تک نکالی گی ریلی میں شیعہ علما کونسل کے رہنماں علامہ شیخ مرزا الی نگری علامہ شیخ جعفر سبحانی سمیت بڑی تعداد میں علما ور عوام نے شرکت کی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرمرکزی یوم القد س کمیٹی کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں جمعتہ المبارک کے موقع پر القدس ریلیاں ،اجتماعات اور سیمنار منعقد کئے گئے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ او آئی سی ، اسلامی ممالک اور عالمی طاقتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اجتماعی قوت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکیں ۔ قبلہ اول اُمت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، جو نصف صدی سے زائدعرصہ سے صہیونی طاقتوں کے زیر تسلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ۔علاہ ازیں ہمیں یوم القدس کورسمی حد تک منانے کیلئے محدود نہیں کرنا چاہیئے بلکہ مسلسل عوامی پرامن جدوجہد کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کر کے اس مسئلے کو زندہ رکھیں تاکہ اسرائیلی جارحیت کا راستہ روکا جاسکے ۔امت مسلمہ کے ممالک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہر حوالے سے فلسطینیوں کی امداد کریں اور جو ممالک امداد کررہے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں۔