• علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی انتقال کر گئے

 اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی انتقال کر گئے 
 سید وزارت حسین نقوی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے باوفا اور دیرینہ ساتھی تھے،علامہ عارف واحدی
تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،مرکزی سیکرٹری جنرل 
  جعفریہ پریس : تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ وبابائے تحریک سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد بھکر میں انتقال کر گئے ۔مرحوم سید وزارت حسین نقوی مرحوم قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور موجودہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دست راست، باوفا ساتھی رہے۔ مرحوم کی ملی و دینی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان کی زندگی اخلاص اورجہد مسلسل کا نام ہے جرات اور بہادری سے قومی موقف کو ہر جگہ آگے بڑھایا۔ قیادت کے ساتھ اپنی وابستگی ان کا طرہ امتیاز رہا ،مشکل ترین حالات میں بھی ان کے قدم کبھی نہ ڈگمگائے، اپنی قومی حقوق کے تحفظ میں ہمیشہ سینہ سپر رہے ۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں اظہار تعزیت پیش کر تے ہیں اور مرحوم کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی دشمن کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کا دلیرانہ مقابلہ کرتے رہے۔ اپنی ضعیف العمری کے باوجود بھی بھر پور توانائی کے ساتھ قومی وملی خدمات سر انجام دیتے رہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سید وزارت حسین نقوی کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مرحوم سید وزات حسین نقوی کا نماز جنازہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداءمیں آج24 نومبر صبح 10بجے بھکر میں ادا کی جائے گی ۔