• کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

انڈین فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

انڈین فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،علامہ ساجد نقوی
کشمیروادی نیلم میں مسافر بس و ایمبولینس پر انڈین فوج کی فائرنگ سے شہریو ں کی شہادت پر عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے ۔
منصوبہ سی پیک کی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ، تحریک آزادی کشمیر کو جبر وتشدد و ظلم سے نہیں دبایا جا سکتا ہے ۔

راولپنڈی /اسلام آباد 23نومبر 2016( جعفریہ پریس )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ بدھ کی صبح پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے وادیِ نیلم میں ایک مسافر بس پر انڈین فوج کی فائرنگ سے سات شہریو ں کی شہادت پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈھڈنیال کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد ایمبولینس زخمیوں کو لینے کے لیے وہاں پہنچی تو اس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ا نڈین فوج کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ انڈین فوج نے کشمیر میں کئی علاقوں جن میں شاہ کوٹ، جورا، بٹل، کریلا، باغ اور گرم چشمہ سیکٹر شامل ہیں فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مسلسل کئی روز سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت فائربندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کی خاموشی حیران کن ہے۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ منصوبہ سی پیک کی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ، تحریک آزادی کشمیر کو جبر وتشدد و ظلم سے نہیں روکا جاسکتا۔اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشااللہ کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔