راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ممتاز عالم دین علامہ سید عقیل الغروی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سید عقیل الغروی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی مختلف گزارشات کو توجہ سے سنا، اہم امور پر رہنمائی فراہم کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس تعزیتی وفد میں جنرل (ر) یعقوب اور سردار تاج بھی شریک تھے، جنہوں نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
بعد ازاں وفد نے ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی سے بھی ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔






