تازه خبریں

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا وفد جامعۃ الرشید کراچی میں بین المذاہب ہم آہنگی کی نشست میں شریک

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد کا جامعۃ الرشید کراچی کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی پر اہم نشست

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کا جامعۃ الرشید کراچی اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

کراچی:
قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی میں جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور پائیدار امن کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔

نشست میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، صوبائی صدر سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مولانا محمد حسین اکبر سمیت اہل سنت کے جید علماء، مختلف مذہبی و سماجی شخصیات اور مختلف ادیان سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری، باہمی احترام، بین المذاہب مکالمے اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ اختلافات کے باوجود باہمی احترام، مکالمہ اور تعاون ہی معاشرے میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔

نشست کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی ملک میں امن، اتحاد، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔