قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اعلی اللہ مقامہ اور ان کے رفقاء کی شہادتوں کے حوالے سے 8 اپریل 2026 کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں قائد محترم کی رہنمائی میں ریفرنس کو وسیع پیمانے پر منعقد کرنے کے لیے مختلف اقدامات طے کیے گئے۔
اس موقع پر دیگر ملکی اور تنظیمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ قائد محترم نے رہنمائی فرماتے ہوئے اقدامات کو سراہا۔