تازه خبریں

اسلام آباد میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے تعزیتی اجتماع

اسلام آباد: رہبر معظم کے لئے تعزیتی اجتماع 8 اپریل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

رہبر معظم و قائد انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حوالے سے منعقد ہونے والے تعزیتی اجتماع کا اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ امام صادق اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔

یہ تعزیتی و تکریمی اجتماع 8 اپریل بروز بدھ دن 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر امیری رضا مقدم بھی اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجتماع شہداء کی یاد، ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے افکار کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔۔