• “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام

تازه خبریں

کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میںمسافر کوچ کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،قائد ملت جعفریہ

 ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنا نے کےلئے شدت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے ،  قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میںمسافر کوچ کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،قائد ملت جعفریہ
آپریشن ردّ الفساد کے بعد بھی کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے پہ در پہ واقعات افسو ناک اور ریاستی اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
راولپنڈی /اسلام آباد 25اپریل 2017ء(   )
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کرم ایجنسی کے علاقہ گودر میںمسافر کوچ کوریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت اوربم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سے زائدجانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ کرم ایجنسی میں ایک تسلسل اور منصوبہ بندی کے تحت محب الوطن شہریوں اور آبادیوںکونشانہ بنایا جارہاہے اوراس علاقہ کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے جس کے باعث وقفے وقفے سے کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب و ردّ الفساد کے بعد بھی کرم ایجنسی میں دہشتگردی کے پہ در پہ واقعات کا رونماہو نا افسو ناک اورریاستی اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ قانون نافذ کر نےوالے ریاستی اداروں کو پہلے اپنے ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنا نے کےلئے شدت پسندی کا خاتمہ نہایت ضروری ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔قائد ملت جعفریہ نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی لئے د عا کی۔