• علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ

تازه خبریں

یوم مزدور کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

یوم مزدور کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات۔۔7دہائیوں بعد صورتحال آج اس سے بھی ابتر، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروںکی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
یوم مزدو ر جن حالات میں آیا ،کسانوں اور مزدوروں کے حالات پر بے ساختہ شاعر مشرق کے اشعار ترجمانی کئے ہوئے ہیں،پیغام
اسلام آباد 30اپریل2024ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کایکم مئی ”یوم مزدور 1886 “ کے موقع پر کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یہ دن مزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے وہیں حکیم الامت ،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اشعار آج انہی مزدوروں کی ترجمانی کرتے ہیں کہ
  تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات
مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار انتہائے سادگی سے کھاگیا مزدور مات
مزدوروں۔کسانوں اور غربا ءکے مسائل کو دیکھتے ہوئے مزیدفرماتے ہیں کہ ۔۔
اٹھو! میری دنیا کے غریبوں کو جگادو کاخ امرا کے درودیوار ہلادو
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلادو
مزدورو ں کے شب و روزکی مشکلات اور موثرطبقات کی پرتعش زندگانی پر فرمایا
خلق خدا کی گھات میں رندو فقیہ و میر و پیر۔تیرے جہاں میں ہے وہی گردش صبح و شام ابھی
تیرے امیر مال مست، تیرے فقیر حال مست ۔ بندہ ہے کوچہ گرد ابھی، خواجہ بلند بام ابھی
قرآن پاک بھی اسی جانب سورة الحشر آیت نمبر7 میں رہنمائی فرماتاہے کہ ”دولت صرف امراءمیں ہی گردش نہ کرتی رہے “اور منصفانہ تقسیم کی طرف متوجہ کرتاہے، سیرت رسول اکرم اسی پر قائم رہی، حضرت علی ؑنے اپنے دور خلافت کے آغاز میںپہلا اصلاحی اقدام یہ اٹھایا کہ قومی خزانے میں سب کے لئے مساوی مواقع دینے کا اعلان کیا مگر افسوس 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہی مزدور، کسان اور جفا کش قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے،مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔