آستانہ:پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کامکمل رکن بن گیا
آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ مملکت کونسل اجلاس میں پاکستان تنظیم کا مکمل رکن بن گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ ترقی کے حصول کے لیے ملکر آگے بڑھنا ہو گا۔