تازه خبریں

علامہ ساجد علی نقوی کا عبدالرحمان محمد السید کی کامیابی پر بیان

امریکی مڈٹرم انتخابات میں اپ سیٹ سامراج کے خلاف نوشتہ دیوار ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس بالخصوص عبدالرحمان محمد السید کی کامیابی کو فسطائیت و جارحیت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر، صہیونی لابی اور بڑے سرمایہ کاروں کی مخالفت کے باوجود انتخابات میں آنے والا اپ سیٹ سامراجیت و صہیونیت کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔ یہ کامیابی مظلوموں کی صداؤں اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سمیت صہیونی لابی اور بڑے سرمایہ کاروں کی مخالفت کے باوجود انتخابی نتائج میں سامنے آنے والا اپ سیٹ سامراجیت و صہیونیت کے لیے واضح پیغام ہے۔ یہ کامیابی محض انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ مظلوموں کی صداؤں اور شہداء کی قربانیوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔