• عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا

تازه خبریں

آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت پر اظہار تشویش

اسلامی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی جسمانی حالت کی بابت خبردار کیا ہے-

لبنان کی العہد ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ اسلامی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ مسعود شجرہ نے لندن میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ پرعائد سخت بندشیں اس بات کو ظاہرکرتی ہیں کہ نائیجیریا کی حکومت انہیں رہا نہیں کرنا چـاہتی۔

مسعود شجرہ نے جو شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی بیماری اوران کی افسوس ناک جسمانی حالت نیز جس صورتحال میں ان کو قید میں رکھا جا رہا ہے اس سے  پوری طرح باخبر ہیں کہا کہ شیخ زکزکی کو ریاست کادونا کی سینٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں قیدیوں کی سلامتی اور صحت کے لئے ضروری معیارات کا فقدان ہے اور یہ جیل افریقا کے انتہائی خطرناک جیلوں میں سے ایک ہے –

اسلامی انسانی حقوق کے سربراہ مسعود شجرہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نائیجیریا کی عدالت نے اب تک شیخ زکزکی کے علاج کی اجازت نہیں دی ہے۔